جمعرات, فروری 26, 2026
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری، خلاف ورزی پر 2تا...

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری، خلاف ورزی پر 2تا 6لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کیلئے چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، بار روم میں کسی قسم کا اشتہاری مواد لگانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ امیدوار یا سپورٹرز کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے مہم چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کی اجازت واٹس ایپ کے ذریعے ہو گی جبکہ مد مقابل امیدوار کے خلاف بیان بازی اور پریس کانفرنس پر پابندی عائد ہوگی اور انتخابی مہم کے دوران مذہبی سیاسیت سماجی تقریبات منعقید کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

علاوہ ازیں ایک امیدوار کو 5 سے زائد وکلاء کے ہمراہ انتخابی سرگرمی پر اور الیکشن ڈے سے قبل یا دور ان آئوٹ سائیڈ کی انتہابی مہم پر پابندی عائد ہوگی، امیدوار یا سپورٹر کی جانب سے دعوتوں اور ضیافتوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔

امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران صرف ایک بار مخدود ریفریشمنٹ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ امیدوار 25سے 27فروری تک علیحدہ الیکشن آفس قائم کر سکیں گے تاہم الیکشن آفس میں صرف ایک فلیکس یا بینر تصویر کیساتھ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

سپورٹر میٹنگ میں سنگل ڈش ایک میٹھے کی اجازت ہو گی خلاف ورزی پر نااہلی ہوگی جبکہ ہائیکورٹ بار میں اجتماع یا قطار بنا کر ووٹ مانگنے پر بھی پابندی عائد ہو گی، انتخابی مہم پولنگ سے 24گھنٹے ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2سے 6لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر 15لاکھ جرمانہ یا نااہلی ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!