جمعہ, فروری 20, 2026
ہومتازہ ترینبارسلونا کے ’لا مرسے فیسٹیول‘ کے لئےشنگھائی کو پہلے ایشیائی مہمان شہر...

بارسلونا کے ’لا مرسے فیسٹیول‘ کے لئےشنگھائی کو پہلے ایشیائی مہمان شہر کا اعزاز

اسپین کے شہر بارسلونا نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ سال 2026 کے ’’لا مرسے فیسٹیول‘‘ کے لئے شنگھائی کو مہمان شہر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایشیائی شہر کو یہ اعزاز دیا گیا۔

’’لا مرسے فیسٹیول‘‘ بارسلونا کا سب سے بڑا سالانہ شہری تہوار ہے۔ رواں برس یہ تہوار 23 سے 27 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ سال 2007 سے یہ تہوار ہر سال کسی ایک مہمان شہر کو مدعو کرنے کی روایت پر عمل کر رہا ہے تاکہ اس کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس مرتبہ شنگھائی اس حیثیت سے شریک ہونے والا ایشیا کا پہلا شہر ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ (ہسپانوی): زاویر مارسے، سٹی کونسلر برائے ثقافت و تخلیقی صنعتیں، بارسلونا

’’بارسلونا اور شنگھائی کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں۔ دونوں شہروں کو کئی عوامل آپس میں جوڑتے ہیں۔ پہلی بات یہ کہ سیاحت کے حوالے سے دونوں کے درمیان نہایت اہم تعلق موجود ہے جس میں فضائی رابطے اور قونصل خانے بھی شامل ہیں۔ دوسرا یہ کہ وقت کے ساتھ ایک ایسا سفر طے ہوا جو چین کے ساتھ ایک اہم رابطے کا مرکز بن گیا ہے۔‘‘

سال 2026 کی یہ تقریب اس لحاظ سے بھی خصوصی علامتی اہمیت رکھتی ہے کہ بارسلونا اور شنگھائی جڑواں شہروں کے تعلقات کی اپنی 25ویں سالگرہ منا رہے ہوں گے۔

سال 2026 کے ’’لا مرسے فیسٹیول‘‘ میں شنگھائی کی جدید اور روایتی ثقافت پر مبنی متنوع پروگرام پیش کئے جانے کی توقع ہے جس سے چین کے بڑے مشرقی شہر شنگھائی اور بارسلونا کے درمیان ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

بارسلونا، اسپین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بارسلونا کے سٹی کونسلر کا رواں برس فیسٹیول منعقد کرانے کا اعلان

سال 2026 کے’’لا مرسے فیسٹیول‘‘ میں شنگھائی مہمان شہر کے طور پر مدعو

کسی ایشیائی شہر کو مہمان کا اعزاز ملنے کا یہ پہلا موقع ہے

5 روزہ فیسٹیول اسپین کا سب سے بڑا شہری تہوار ،23 ستمبر کو شروع ہوگا

سال 2007 سے ہر سال ایک مہمان شہر کو ثقافتی نمائندگی کی دعوت دی جاتی ہے

فیسٹیول میں شنگھائی کی جدید اور روایتی ثقافت اجاگر کی جائے گی

بارسلونا اور شنگھائی کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں

رواں برس دونوں بطور جڑواں شہر تعلقات کی 25ویں سالگرہ منا رہے ہیں

دونوں شہر سیاحت، فضائی رابطے اور قونصل خانوں کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں

فیسٹیول سے چین اور بارسلونا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!