بھارتی مزاحیہ فلمی اداکار راجپال یادیو نے دہلی ہائیکورٹ کی طرف سے 30 دن کی عارضی ضمانت ملنے کے بعد فلمسازوں سے کام دینے کی درخواست کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر مجھے مضبوط کردار دئیے جائیں تو میں کسی بھی فیس پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔
راجپال یادیو نے رہا ہونے کے بعد بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مختلف نسلوں کی عوامی محبت نے میرے کیریئر کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے فلمی صنعت کے ساتھیوں سے درخواست کی کہ مجھے دوبارہ کام دینے پر غور کریں، میں پیشکش کے مطابق باہمی شرائط پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔


