جمعہ, فروری 20, 2026
ہومانٹرنیشنلجنوبی کوریا، سابق صدر یون سوک یول کو بغاوت کے جرم میں...

جنوبی کوریا، سابق صدر یون سوک یول کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا

جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کے سابق صدر یون سوک یول کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ دسمبر 2024میں نافذ کئے گئے مختصر مارشل لا کے معاملے میں سنایا ہے، فیصلہ سناتے ہوئے سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے کہا کہ مارشل لاء کے اعلان سے معاشرہ کو بھاری قیمت چکانا پڑی اور عدالت کو اس بات کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ ملزم نے اپنے اقدام پر ندامت کا اظہار کیا ہو۔

یون سوک یول کیخلاف بغاوت کی قیادت کا جرم ثابت ہو چکا ہے لہٰذا انہیں عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔

یون سوک یول نے 3دسمبر 2024 کی بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی، استغاثہ کی جانب سے معزول صدر کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!