جمعہ, فروری 20, 2026
ہومانٹرنیشنلبل گیٹس کا بھارت میں منعقد ہونیوالے اے آئی سمٹ میں شرکت...

بل گیٹس کا بھارت میں منعقد ہونیوالے اے آئی سمٹ میں شرکت کرنے سے انکار

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے بھارت میں انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے تقریب کو دھچکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں کلیدی خطاب نہیں کرینگے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کی جانب سے انڈیا اے آئی سمٹ میں شرکت سے انکار ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایونٹ پہلے ہی انتظامی خامیوں، ایک روبوٹ سے متعلق تکنیکی مسئلے اور وی آئی پی ٹریفک کی بندشوں پر مندوبین کی شکایات کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔

گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بل گیٹس اپنا خطاب اسلئے نہیں کرینگے تاکہ توجہ اے آئی سمٹ کی بنیادی ترجیحات پر مرکوز رہے تاہم انکی جانب سے منسوخی کی کوئی تفصیلی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

بل گیٹس کے خطاب سے انکار، اسکے بعد اینویڈیا کمپنی کے بانی جینسن ہوانگ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی شرکت منسوخ کئے جانے سے سمٹ کا کامیاب ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!