واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ شام سے اپنے تقریباً ایک ہزار فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں 3 امریکی عہدیداروں کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ دفاع نے اس ماہ کے اوائل میں شمال مشرقی شام میں واقع الشدادی فوجی اڈے اور التنف چھاؤنی سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ التنف ایک اہم تزویراتی چوکی ہے جو شام، اردن اور عراق کی سرحدوں پر واقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے دوران باقی تمام امریکی افواج بھی شام چھوڑ دیں گی جس کے ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں امریکہ کی ایک دہائی پر محیط فوجی موجودگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔


