جمعہ, فروری 20, 2026
ہومانٹرٹینمنٹفلم کی پریمیئر پر ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے پریانکا چوپڑا...

فلم کی پریمیئر پر ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے پریانکا چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے لاس اینجلس میں اپنی آنیوالی ایکشن تھرلر فلم دی بلف کے پریمیئر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے، دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے جس پر ہالی ووڈ اداکار نے پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین برتھ ڈے ٹوئن قرار دیا یہاں تک کہ انہیں نیلسن منڈیلا سے بھی تشبیہ دیدی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ پریانکا بیحد باصلاحیت ہیں اور نیویارک سکریننگ کے دوران وہ میرے بچوں کیساتھ بہت محبت سے پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا برتھ ڈے بھی ایک ہی ہے جس دوسری شخصیت کا میں سوچ سکتا ہوں وہ عظیم نیلسن منڈیلا ہیں، ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی دوران پروڈکشن کمپنی اے جی بی او نے مزاحیہ انداز میں جو روسو کو بھی ٹیگ کیا جن کا برتھ ڈے بھی 18جولائی کو ہے۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے ایک بار پھر رومانوی انداز دکھایا اور ریڈ کارپٹ پر پریانکا کے گان کی ٹرین ٹھیک کرنے میں مدد کرتے دکھائی دئیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!