ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے حق میں کئی دلائل موجود ہیں، ایران کیلئے دانشمندی اسی میں ہے کہ معاہدہ کر لے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی حکام آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات کیساتھ واپس آئینگے، ایران سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں مزید پیشرفت کا انتظار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کرینگے، رکن ممالک کی جانب سے 5ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کرینگے۔
انکا کہنا تھا کہ شٹ ڈائون کے معاملے پر ابھی تک صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹ ارکان سے براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔


