جمعہ, فروری 20, 2026
ہومپاکستانشمالی وزیرستان، پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد افراد...

شمالی وزیرستان، پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد افراد کا معائنہ، شہریوں کا اظہار تشکر

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری ایکسرے اور لیب جیسی جدید سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے تقریبا 150 بچوں سمیت 700سے زائد افراد کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔

شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوردراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام نعمت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!