سال 2026 کے میڈرڈ کارنیول کا آغاز ہفتے کے روز ہوا جس نے اسپین کے دارالحکومت کو موسیقی، رنگ اور روایتی جشن سے بھرپور کر دیا۔
تقریبات شہر کے جنوبی حصے اور دریائے مانساناریس کے کنارے ثقافتی مراکز میں بدھ تک جاری رہیں گی جن میں شہری اور سیاح بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
پہلے روز دوپہر ایک بجے مرکزی کارنیول پریڈ ایک پل کے قریب سے روانہ ہوئی جس کی قیادت ایک پانچ میٹر بلند متحرک مجسمہ کر رہا تھا۔ راستے میں سٹریٹ تھیٹر، سرکس کے فنکار، دیو ہیکل پتلے اور پرکشن گروپس نے بھی ناظرین کو محظوظ کیا۔ دن کے آغاز میں جو بھرپور پروگرام ہوئے ان میں روایتی "دیو اور بڑے سر” کی پریڈ بھی شامل تھی جس نے ساحلی علاقے میں جوش بھر دیا۔
میڈرڈ کارنیول گہری مقامی روایتوں کا حامل ہے اور شہر کی سب سے پسندیدہ عوامی تقریبات میں سے ایک ہے۔ یہ سردیوں کے اختتام اور بہار کے آغاز کے خوشگوار لمحات پیش کرتا ہے۔
میڈرڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
میڈرڈ کارنیول 2026 نے شہر کو موسیقی اور رنگ سے جگمگا دیا
اسپین کے دارالحکومت میں بہار کے جشن کی خصوصی تقریبات جاری
کارنیول کے دوران شہر کے جنوبی حصے اور دریا کنارے رونق برقرار رہی
افتتاحی پریڈ کی قیادت پانچ میٹر بلند متحرک مجسمے نے کی
سٹریٹ تھیٹر، سرکس فنکار اور دیو ہیکل پتلوں نے ناظرین کو محظوظ کیا
پرکشن گروپس اور موسیقی نے راستے میں جشن کا ماحول قائم کیا
دن کے آغاز میں روایتی ’’دیو اور بڑے سر‘‘ پریڈ نے توانائی بھر دی
میڈرڈ کارنیول مقامی طور پر پسندیدہ عوامی تقریب سمجھی جاتی ہے
یہ جشن سردیوں کے اختتام اور بہار کے آغاز کا خوشگوار احساس دیتا ہے
شہریوں اور سیاحوں نے موسیقی، رنگ اور ثقافت کے دلکش مناظر دیکھے


