رواں سال رمضان المبارک کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے سائنسی پیشگوئی سامنے آئی ہے جس کے مطابق ملک میں یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے کراچی سے سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، 18فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25گھنٹے اور 48منٹ ہوگی جبکہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 59منٹ کا وقت متوقع ہے۔
سپارکو ترجمان نے کہاکہ فلکیاتی اعداد و شمارکے مطابق 18فروری کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کریگی۔


