بدھ, فروری 18, 2026
ہومتازہ ترینعمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات، طبی امداد فراہم کی جائے،...

عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات، طبی امداد فراہم کی جائے، سابق عالمی کپتانوں کا مطالبہ

بین الاقوامی کرکٹ کے چودہ سابق کپتانوں نے حکومت پاکستان سے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات اور مناسب طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 73سالہ عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ رپورٹس پر سابق کھلاڑیوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، سابق کھلاڑیوں نے خصوصاً عمران خان کی بینائی کی خرابی اور طویل قید کے دوران حالات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ درخواست سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے تیار کی جس پر بھارت کے سنیل گواسکر اور کپل دیو سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کئی سابق کپتانوں نے دستخط کئے ہیں۔

یہ خط وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کیا گیا ہے جس میں سابق کپتانوں نے کہا ہے کہ کرکٹ ہمیں انصاف، احترام اور وقار کا درس دیتی ہے اسلئے عمران خان جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو بنیادی انسانی حقوق اور باعزت سلوک ملنا چاہئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو اپنی پسند کے ماہر ڈاکٹروں سے فوری اور مسلسل طبی معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے، اہلخانہ سے ملاقات کی سہولت دی جائے اور قانونی کارروائی شفاف انداز میں مکمل کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ہمیشہ قوموں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی آئی ہے اور میدان کی رقابت ختم ہونے کے بعد احترام باقی رہتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!