وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، چین امن، ترقی و علاقائی روابط بارے مشترکہ وژن رکھتے ہیں، دعاء ہے نیا سال پائیدار دوستی کو مزید مضبوط بنائے، دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کیلئے تعاون مزید مستحکم کرے۔
نئے چینی سال پر وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر چینی صدر شی جن پھنگ، چینی عوام و قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑا توانائی، لچک، رفتار اور اقدار کی علامت ہے جو ہمارے مشترکہ سفر کا بھرپور عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں جو سدابہار تعاون پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری کے بندھن سے بندھے ہیں اور امن، ترقی اور علاقائی روابط کے حوالے سے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دعاء ہے کہ نیا سال ہماری پائیدار دوستی کو مزید مضبوط بنائے اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کیلئے ہمارے تعاون کو مزید مستحکم کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چینی بہن بھائیوں کیساتھ گھوڑے کے سال میں اچھی صحت، کامیابی اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔


