پیر, فروری 16, 2026
ہومانٹرنیشنلریاض، غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری، 13ہزار بے دخل

ریاض، غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری، 13ہزار بے دخل

سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ کارروائیوں کے دوران اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 13 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 5سے 11فروری کے درمیان مجموعی طور پر 12ہزار 875افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 778کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3ہزار 376کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر 2ہزار 307افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں 52 فیصد ایتھوپین، 47فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ 75ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 29 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 23ہزار 212تارکین جن میں 22ہزار 40مرد اور ایک ہزار 272خواتین شامل ہیں اسوقت ضوابط پر عملدرآمد کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 16 ہزار 121 کو حراست میں لیا گیا، انہیں سفری دستاویز ات کیلئے سفارتحانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے اور دو ہزار 270کو سفری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ 13ہزار 213کو انکے ملک واپس بھیجا گیاہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!