پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ، سولر نیٹ میٹرنگ کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت، نیپرا، لیسکو سے...

لاہور ہائیکورٹ، سولر نیٹ میٹرنگ کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت، نیپرا، لیسکو سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو حکام سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ کی جانب سے جاری دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات انتہائی اہم ہیں، عدالت معاملے کا گہرائی سے جائزہ لے گی۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں کے وکیل نعمان قیصر نے موقف اپنایا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ لانا صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے، نیپرا کے نئے قوانین آئین کے آرٹیکل 23اور 24کی خلاف ورزی ہیں، حکومت نے یونٹ کے بدلے یونٹ کا وعدہ توڑ دیا، نئی پالیسی سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں پربوجھ بن گئی ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، نیپرا اور لیسکو کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کرلیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!