پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کے علاج کیلئے پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنے ختم کردیئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی اور سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنے کی جگہ سے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی اور سینٹرز کا دھرنا ختم کردیا گیا ہے تاہم پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا دھرنا جاری ہے جس میں محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ و دیگر رہنما شریک ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان محمود خان اچکزئی کریں گے، ہم بانی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، رپورٹ میں جو بھی آئے گا اسے سب کے سامنے ضرور رکھیں گے۔


