پیر, فروری 16, 2026
ہومانٹرنیشنلنائجر، مسلح افراد کاتین دیہات پر حملہ، 32 افراد ہلاک، درجنوں اغوا

نائجر، مسلح افراد کاتین دیہات پر حملہ، 32 افراد ہلاک، درجنوں اغوا

نائجیریا کی شمالی ریاست نائجر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کے حملوں میں کم از کم 32افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد کو اغواء کر لیا گیا۔

عینی شاہدین اور مقامی پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بورگو کے علاقے میں تین دیہات کو نشانہ بنایا۔

ریاستی پولیس کے ترجمان واسیو ابیودون نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے ٹنگا ماکیری گائوں پر حملہ کیا جہاں چھ افراد جان سے گئے، انہوں نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی اور کئی افراد کو اغوا کیا، بعد ازاں حملہ آور کونکوسو گاؤں کی طرف بڑھے، مقامی رہائشیوں کے مطابق کونکوسو میں فائرنگ کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا اور حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

بعض رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 26 سے 38 تک بتائی گئی ہے، گاؤں میں پولیس سٹیشن کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا اور متعدد افراد لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے پِیسا نامی گاں میں بھی کارروائی کی اور وہاں ایک شخص کو قتل کر دیا، بیشتر مکانات کو آگ لگا دی گئی۔

نائجر اور کوارا ریاستوں کی سرحد کے قریب واقع کینجی جنگل کو شدت پسند اور مسلح گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے جہاں بوکوحرام اور دیگر گروہ سرگرم رہے ہیں۔

مقامی مذہبی و سماجی رہنمائوں نے صدرسے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مستقل فوجی اڈہ قائم کیا جائے تاکہ حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!