پیر, فروری 16, 2026
ہومانٹرنیشنلصدر ٹرمپ ایران کیساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، وزیر خارجہ

صدر ٹرمپ ایران کیساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کیساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملاقات کی خواہش ظاہر کریں تو صدر ٹرمپ ان سے ملنے کیلئے تیار ہونگے۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ٹرمپ کسی سے بھی ملاقات کیلئے آمادہ ہیں کیونکہ ان کے نزدیک عالمی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اگر آیت اللہ خامنہ ای کل ہی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی درخواست کریں تو یہ ملاقات ہوسکتی ہے، اسلئے نہیں کہ ٹرمپ ان سے متفق ہیں بلکہ اسلئے کہ وہ سمجھتے ہیں مسائل اسی طرح حل کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مشرق وسطی میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے فیصلے کو احتیاطی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا اسکا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے بڑا تنازع پیدا ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!