جمعہ, فروری 13, 2026
ہومتازہ ترینچھونگ چھنگ میں نئے چینی سال کے جشن کے موقع پر عالمی...

چھونگ چھنگ میں نئے چینی سال کے جشن کے موقع پر عالمی ذائقوں کی نمائش

نئے چینی سال کی آمد کے موقع پر چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں عالمی ذائقوں اور مقامی روایات کی عالمی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔

نمائش میں دنیا بھر سے تہواروں کے خصوصی کھانے اور خاص مصنوعات چھونگ چھنگ کے مشہور ذائقوں کے ساتھ پیش کی گئیں۔

شہر میں موجود غیر ملکی قونصل خانے اور بین الاقوامی کاروباری ادارے بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فرانکو برگامینو، اطالوی پیسٹری شیف

"میں نے نئے چینی سال کی شکل کے ساتھ روایتی اطالوی ذائقہ تیار کیا تاکہ آپ سب کو ایک شاندار، خوشگوار، صحت مند اور خوشحال نیا سال مبارک کہہ سکوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کلیم اکرم، پاکستانی تاجر

"ہم نے بریانی پیش کی ہے جو خاص طور پر پاکستانی چاول سے تیار کی گئی۔ اس کے علاوہ حلوہ پوری اور گول گپہ بھی ہے۔ ہم پاکستان سے کچھ مقامی بسکٹ اور مشروبات بھی لائے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کارالینا برونووا، ڈپٹی قونصل، قونصل خانہ بیلاروس ، چھونگ چھنگ

"آج ہم بیلاروس سے اپنے پسندیدہ اسنیکس، جوسز اور چاکلیٹ لائے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ اس طرح کی نمائشیں ثقافت اور ذائقوں کے شعبے میں ہمارے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں واقعی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔”

اس تقریب نے مقامی رہائشیوں کو یہ موقع بھی دیا کہ وہ نئے چینی سال کے موقع پر دنیا بھر کی اصلی مصنوعات اپنے خاندانی اجتماعات کے لئے حاصل کر سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): مِس ژو، چھونگ چھنگ کی رہائشی

"یہ مصنوعات براہِ راست اپنے اصل ممالک سے آئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بہت مستند محسوس ہوتی ہیں۔ نئے سال کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ مختلف ثقافتوں کا تجربہ کریں اور دنیا بھر کے ذائقے اپنے دسترخوان پر لائیں۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چھونگ چھنگ میں نئے چینی سال کے موقع پر عالمی ذائقے پیش

دنیا بھر کے تہواروں کے خصوصی کھانے عالمی نمائش کی زینت بنے

چھونگ چھنگ کے مشہور پکوان بھی نمایاں طور پر پیش کئے گئے

شہر کے غیر ملکی قونصل خانے اور عالمی کاروبار تقریب میں شامل ہوئے

اطالوی شیف فرانکو برگامینو نے نئے سال کے لئے خصوصی پیسٹری تیار کی

پاکستانی تاجر کلیم اکرم نے حلوہ پوری ،گول گپے اور بریانی پیش کی

بیلاروس کے ڈپٹی قونصل اپنے ملک کی چاکلیٹ اور جوس لے کر آئے

تمام مصنوعات براہِ راست اپنے اصل ممالک کی نمائندگی کرتی ہیں

مقامی لوگ مختلف ثقافتوں کے ذائقوں سے اپنا دسترخوان سجانا چاہتے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!