چین نے جمعرات کے روز سمندر سے اسمارٹ ڈریگن تھری کیریئر راکٹ خلا میں روانہ کیا جس کے ذریعے 7 سیٹلائٹس کو کامیابی سے مقررہ مدار میں پہنچا دیا گیا۔
ایس ڈی تھری کمرشل راکٹ نے بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2بج کر 37 منٹ پر چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے ساحلی پانیوں سے کامیاب پرواز بھری۔ لانچ کئے گئے 7 سیٹلائٹس میں پاکستان کا ’پی آر ایس سی ای او ٹو‘ سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔
سمندر سے یہ لانچ مشن تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے انجام دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین نے سمندر سے اسمارٹ ڈریگن تھری راکٹ کامیابی سے لانچ کیا
تجارتی ایس ڈی تھری راکٹ نے 7 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں پہنچائے
راکٹ چین کے جنوبی شہر یانگ جیانگ کے ساحلی پانیوں سے روانہ ہوا
بیجنگ وقت کے مطابق 2 بج کر 37 منٹ پر لانچنگ کی گئی
بھیجے گئے سیٹلائٹس میں پاکستان کا پی آر ایس سی ای او ٹو بھی شامل
سمندری لانچ مشن تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے مکمل کیا
یہ چین کے کمرشل خلائی پروگرام کی ایک اور اہم کامیابی ہے


