جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانمحکمہ داخلہ پنجاب، رمضان المبارک کی آمد سے قبل متعلقہ اداروں کو...

محکمہ داخلہ پنجاب، رمضان المبارک کی آمد سے قبل متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

جاری ہدایت نامے میں سیکیورٹی اداروں کو مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور رمضان بازاروں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سحری، افطار، تراویح اور جمعے کے اوقات میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف میں گشت، ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کو موثر بنایا جائے۔

سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی کی ہدایت اور انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ لائوڈ سپیکرز کے غلط استعمال اور اسلحے کی نمائش پر کارروائی کی جائے، ہدایت نامے میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے جبکہ دیواروں پر نازیبا تحریروں و پوسٹرز پر بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!