جمعہ, فروری 13, 2026
ہومانٹرنیشنلمنگولیا میں سردی کے باعث 26 ہزار 300 مویشی ہلاک

منگولیا میں سردی کے باعث 26 ہزار 300 مویشی ہلاک

اولان باتور (شِنہوا) منگولیا میں انتہائی سرد موسم، جسے مقامی طور پر دزود کہا جاتا ہے، میں جنوری کے دوران مغربی صوبوں یوس، بایان-اولجی اور زاوخان کے ساتھ ساتھ مرکزی صوبہ اورخانگائی میں 26 ہزار 300 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

قومی ادارہ شماریات (این او ایس) کے بیان کے مطابق منگولیا کے 21 صوبوں میں سے کم از کم 11 صوبے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

دزود منگولیا کی ایک اصطلاح ہے جسے انتہائی سخت سرد موسم کے لئے استعمال کیا جاتاہے، جب سخت سردی میں زمین جم جانے یا برف سے ڈھک جانے کی وجہ سے بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت ہوتی ہے۔

منگولیا کی معیشت کے اہم ستونوں میں سے ایک مویشی پالناہے اور تقریباً 40 فیصد خانہ بدوش آبادی اس پر انحصار کرتی ہے۔

تاہم سخت اور طویل سردی کی وجہ سے منگولیا کے زیادہ تر خانہ بدوش چرواہے ہر سال مویشیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

این ایس او کے مطابق 2025 کے آخر میں منگولیا میں کل 5 کروڑ 81 لاکھ مویشی تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!