جمعہ, فروری 13, 2026
ہومتازہ ترینعراقی طلبہ کی چینی زبان سیکھنے میں گہری دلچسپی ، تعلیمی روابط...

عراقی طلبہ کی چینی زبان سیکھنے میں گہری دلچسپی ، تعلیمی روابط کی نئی جھلک

بغداد یونیورسٹی کے کالج آف لینگویجز کی ایک کمرہ جماعت میں درجن سے زائد طلبہ ٹچ اسکرین والے تعلیمی بورڈ پر چینی حروف کے خوبصورت اسٹروکس بڑی احتیاط سے بناتے دکھائی دئیے۔

پچاس سالہ تجربہ کار استاد پروفیسر حنان میخائل کلاس کو رہنمائی فراہم کر رہی تھیں۔ پروفیسر حنان نے کئی دہائیاں قبل شنگھائی میں 6 برس قیام کے دوران الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چینی زبان کے خصوصی کورسز بھی کئے۔

وہ میزوں کے درمیان چکر لگاتے ہوئے روانی سے مینڈارین زبان بول رہی تھیں۔ طلبہ کی جانب سے انہیں پُرجوش ردعمل ملا حالانکہ انہیں چینی زبان کی کلاس میں بیٹھے ہوئے ابھی بمشکل دو ماہ ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف بغداد میں چینی زبان کا شعبہ گزشتہ برس اگست میں عراق کی اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی وزارت کی منظوری سے باضابطہ طور پر قائم ہوا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

میخائل نے کہا کہ اصل چیلنج تو یہ ہے کہ کلاس روم سے باہر بھی اس رفتار کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ چینی فلمیں دیکھیں اور زبان سیکھنے والی ایپس استعمال کریں۔ انہوں نےزور دیتے ہوئے کہا کہ زبان ایک زندہ دھڑکن ہے۔

عراق بھر میں چینی زبان میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سال 2019 میں عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کی صلاح الدین یونیورسٹی عراق میں وہ پہلی یونیورسٹی ہے جس نے چینی زبان میں تعلیمی ڈگری پیش کی۔

بغداد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بغداد یونیورسٹی کے کالج آف لینگویجز میں چینی زبان کی تعلیم جاری ہے

طلبہ نے دو ماہ میں چینی کے بنیادی جملے اور حروف سیکھ لئے

طلبہ نے ٹچ اسکرین تعلیمی بورڈ پر چینی حروف احتیاط سے لکھے

پروفیسر حنان میخائل طلبہ کو روانی سے مینڈارین میں رہنمائی دے رہی ہیں

وہ چھ برس شنگھائی میں رہیں اور انجینئرنگ کے ساتھ چینی کورسز کئے

طلبہ نے روانی سے مینڈارین بولنے پر پروفیسر حنان کو پُرجوش ردعمل دیا

طلبہ کو چینی فلمیں دیکھنے اور زبان سیکھنے والی ایپس استعمال کرنے کی تلقین

بغداد یونیورسٹی میں چینی زبان کا شعبہ گزشتہ برس اگست میں قائم ہوا

عراق بھر میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے

صلاح الدین یونیورسٹی نے سب سے پہلے چینی زبان کی تعلیمی ڈگری پیش کی تھی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!