جمعہ, فروری 13, 2026
ہومپاکستانبانی کی صحت کا معاملہ، پی ٹی آئی کل بھرپور احتجاج کریگی

بانی کی صحت کا معاملہ، پی ٹی آئی کل بھرپور احتجاج کریگی

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کارکنان اور عوام کو کل جمعہ کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیدی۔

جنید اکبر کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام پریس کلبز کے سامنے پارٹی قائد عمران خان کی صحت سے متعلق جاری تشویشناک صورتحال کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا، کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے لیڈر سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم اپنے لیڈر کیلئے باہر نکلے، عمران خان نے ہماری خاطر قید کاٹی، اب ہماری باری ہے کہ ہم ان کی صحت کیلئے آواز بلند کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!