جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی اجلاس، 6 قوانین منظور، اپوزیشن کی بار بار کورم کی...

قومی اسمبلی اجلاس، 6 قوانین منظور، اپوزیشن کی بار بار کورم کی نشاندہی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب سپیکر نے قانون سازی کا عمل شروع کر دیا تو اپوزیشن رکن اقبال آفریدی مسلسل کورم پورا نہ ہونے کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہے، سپیکر نے کہا ایک بار کورم کی نشاندہی اور گنتی ہوچکی ہے، سپیکر کی طرف سے اقبال آفریدی کو مائیک پر کورم کی نشاندہی کرنے کی اجازت دینے سے گریز کیا گیا۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ جے یو آئی بھی قانون سازی کی مخالفت کر رہی ہے، ایوان میں اسوقت 66 ارکان موجود ہیں جبکہ کورم کیلئے 86ارکان کی موجودگی ضروری ہے، اسکے بعد وہ احتجاجاً ایوان سے واک آٹ کر گئے۔

قانون سازی کے دوران بغیر کورم کے صرف 8منٹ میں 6قوانین منظور کئے گئے جن میں نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2026، وفاقی دارالحکومت بزرگ شہری ترمیمی بل 2025، پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025، بھنگ کنٹرول و انضباطی اتھارٹی ترمیمی بل، نام اور نشانات پاکستان غیر مجاز استعمال کی ممانعت بل 2026 اور قومی محافظ خانہ دستاویزات ترمیمی بل 2026 شامل ہیں، تمام بل وزیر پارلیمانی امور نے پیش کئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!