امریکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدے ہوئے ہیں جس کے بعد امریکہ نے بنگلادیشی مصنوعات پر ٹیرف کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے بنگلادیشی ملبوسات پر بھی زیرو ٹیرف کی سہولت دینے کا وعدہ کیا ہے۔
نو ماہ کے مذاکرات کے بعد امریکا اور بنگلادیش کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پایا جس کے تحت بنگلادیش کا امریکی مصنوعات کیلئے مارکیٹ تک رسائی دینے اور ٹیرف کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
امریکا اور بنگلادیش کے درمیان 15ارب ڈالر کا توانائی معاہدہ بھی ہوا۔
بنگلادیش نے امریکی زرعی، کیمیائی مصنوعات پر محصولات کم کئے اور امریکی پولٹری، گوشت، چاول پر ٹیرف ختم کرنے کی حامی بھری ہے۔
معاہدہ کے تحت بنگلادیش نے امریکی کیمیکل اور مشینری مصنوعات پر ٹیرف کم کیا ہے۔


