جمعرات, فروری 12, 2026
ہومانٹرٹینمنٹفلم دنگل کیلئے وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا سامنا کرنا...

فلم دنگل کیلئے وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا، بالی ووڈ اداکارہ

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل میں کردار کیلئے وزن بڑھانے کے بعد انہیں خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلم دنگل کیلئے وہ روزانہ 2,500سے 3,000کیلوریز لیتی تھیں جب شوٹنگ ختم ہوئی تو انہوں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادی رہ گئیں جس سے انکا تعلق خوراک کیساتھ بے حد الجھ گیا اور وہ کھانے کی بیماری بلومیا کا شکار ہوگئیں۔

فاطمہ نے بتایا ایک وقت ایسا آیا جب وہ دو دو گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھیں اور بعد میں خود کوقے کرنے پر مجبور کردیتی تھیں تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی خود کو کھانے سے بالکل روک دیتی، وہ شدید ذہنی دباؤ اور احساس جرم کا شکار رہیں اور انہیں کافی وقت لگا یہ سمجھنے میں کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔

انکا کہنا تھا اب وہ اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہیں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!