ہومتازہ ترینچین بہار تہوار میں کھپت بڑھانے کے لئے خریداری کی خصوصی مہم...

چین بہار تہوار میں کھپت بڑھانے کے لئے خریداری کی خصوصی مہم شروع کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران کھپت کو فروغ دینے، ثقافتی زندگی کو مزید رنگین بنانے اور مارکیٹ میں سرگرمی پیدا کرنے کے لئےخریداری کی 9 روزہ خصوصی مہم شروع کرے گا۔

وزارت تجارت (ایم او سی) اور دیگر 8 سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق یہ مہم 15 فروری سے 23 فروری تک جاری رہے گی جس میں کھانے پینے، رہائش، ٹرانسپورٹ، سیاحت، خریداری اور تفریح سمیت 6 شعبوں میں سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

اقدامات میں تہواروں کے موقع پر کھانے اور خاندانی دعوتوں کو فروغ دینا، گھریلو آلات اور گھر کی تزئین و آرائش پر رعایتیں دینا، ٹرانسپورٹ کی گنجائش میں اضافہ کرنا، ملک بھر میں ثقافتی اور سیاحتی کھپت کی تقریبات کا انعقاد، بڑے تجارتی علاقوں میں خریداری کی تشہیر اور سینما ٹکٹوں پر رعایتیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اشیاء کے تبادلہ پروگراموں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے جس کے تحت اشیائے صرف پر سبسڈیز میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ فزیکل ریٹیل سٹورز کو سہارا دیا جا سکے۔

مزید برآں حکومت بین الاقوامی سیاحوں کے لئے ادائیگی کے ماحول کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت بینک کارڈ، موبائل پیمنٹ اور نقدی خدمات کو مزید موثر بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو سہل اور ہموار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

بہار تہوار چین کا سب سے اہم روایتی تہوار ہے، یہ عموماً صارفین کے اخراجات کے عروج کا موسم ہوتا ہے جس کی وجہ خاندانی ملاپ، سفر، کھانے پینے، تفریح اور تحائف کی خریداری ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں