ہومپاکستانڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت کے طلباء و اساتذہ کیساتھ نشست

یونیورسٹی آف تربت کے طلباء و اساتذہ نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانئے کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تربت یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا جس میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ و طلباء نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ نشست کافی معلوماتی رہی۔

نشست کے اختتام پر شرکا نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانئے کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں