بدھ, جون 18, 2025
ہومChinaچین کے بوہائی سمندر میں تیل وگیس کے بڑے پلیٹ فارم کی...

چین کے بوہائی سمندر میں تیل وگیس کے بڑے پلیٹ فارم کی تنصیب مکمل

تیانجن(شِنہوا)کینلی 10-2 آئل فیلڈ کے پہلے مرحلے کی ترقی کے لئے مرکزی پروسیسنگ پلیٹ فارم کی فلوٹ اوور تنصیب کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے جس نے بوہائی خطے میں آف شور تیل و گیس پلیٹ فارم کی تنصیب کے حجم اور وزن دونوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔تیانجن میں قائم آف شور آئل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق مرکزی پروسیسنگ پلیٹ فارم 3 منزلہ اور 8 ستونوں پر مشتمل کثیرجہتی آف شور ڈھانچہ ہے جو پیداوار اور رہائش کی سہولیات کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی اونچائی 22.8 میٹر ہے اور اس کے ڈیزائن کا وزن 20 ہزار ٹن سے زائد ہے جو بوہائی سمندر میں اب تک کا سب سے بڑا اور وزنی پلیٹ فارم ہے۔فلوٹ اوور آپریشن کے دوران پروجیکٹ ٹیم نے مرکزی آپریشنل جہاز پر مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز سے لیس بیدو پوزیشننگ نظاموں کے 3 سیٹ نصب کئے جنہوں نے تنصیب کے دوران ملی میٹر- سطح کی اینٹی-کولیشن ریڈار صلاحیت فراہم کی۔متعدد ٹگ بوٹس نے ہم آہنگی سے جہاز کو کنٹرول کیا اور پلیٹ فارم کو ایک ہی کوشش میں انتہائی درستگی سے اس کی جگہ پر نصب کیا۔ یہ کارنامہ پیچیدہ سمندری حالات میں بڑے آف شور پلیٹ فارم کی فلوٹ اوور تنصیب کے لئے نیا ریکارڈ ہے۔کینلی 10-2 آئل فیلڈ بوہائی سمندر کے جنوبی پانیوں میں واقع ہے جو تیانجن سے تقریباً 245 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کی اوسط آبی گہرائی تقریباً 20 میٹر ہے۔ یہ چین کے آف شور علاقوں میں اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا لیتھولوجیکل آئل فیلڈ ہے جس کے ثابت شدہ ارضیاتی ذخائر10 کروڑ ٹن سے تجاوز کر چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!