جمعہ, فروری 6, 2026
ہومپاکستانفوسپاہ نے کنوارے پن پر رہائشی سہولت سے محرومی کو غیر آئینی...

فوسپاہ نے کنوارے پن پر رہائشی سہولت سے محرومی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے دیا

وفاقی محتسب (فوسپاہ) نے کنوارے مردوں و خواتین کو رہائشی سہولت سے محروم کرنے بارے قوانین کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے دیا۔

جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں واقع نجی رہائشی عمارت کی انتظامیہ کیخلاف ثنا ہمایوں خان نامی خاتون کی جانب سے دائر درخواست میں دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق وہ اپنی بہن کیساتھ پرامن طور پر رہائش پذیر تھی، کرایہ داری کی تمام شرائط پوری کرنے کے باوجود اسے بار بار اس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا کہ یہاں کنوارے نہیں رہ سکتے۔

درخواست گزار کے مطابق زبردستی انخلا پر مجبور کرنے کیلئے بجلی اور پانی منقطع کیا گیا اور بغیر کسی قانونی اختیار کے صنفی تعصبات پر مبنی غیر تحریری پالیسیوں کا نفاذ کیا گیا۔

فوسپاہ کے مطابق اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے بعد انفرادی شکایت کا معاملہ حل ہو گیا، تاہم فوسپاہ نے پاکستان میں کام کرنیوالی خواتین و غیر شادی شدہ پیشہ ور افراد کو درپیش منظم امتیازی سلوک پر توجہ دینا ضروری سمجھا۔

فوسپاہ نے کہا کہ ازدواجی حیثیت یا جنس کی بنیاد پر کنوارا ہونا رہائش سے انکار کی کوئی قانونی وجہ نہیں بن سکتی۔

وفاقی محتسب نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کے طریقہ کار مساوات، انسانی وقار اور رہائش کی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

فوسپاہ نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نقل و حرکت کوئی مراعات نہیں بلکہ ضرورت ہے، خاص طور پر خواتین کیلئے جن کے روزگار کے مواقع عموما بڑے شہروں تک محدود ہوتے ہیں۔

وفاقی محتسب نے پاکستان کے کرایہ داری قوانین سے متعلق فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیچلرز مردوں اور خواتین کو رہائشی سہولت سے محروم کرنے والی کسی بھی قسم کی پالیسی یا روایت غیرقانونی، امتیازی سلوک پر مبنی اور ابتدا ہی سے کالعدم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!