جمعہ, فروری 6, 2026
ہومانٹرنیشنلہیومن رائٹس واچ کا افغانستان میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر اظہار...

ہیومن رائٹس واچ کا افغانستان میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ورلڈ رپورٹ 2026 میں افغانستان میں طالبان حکومت کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار میں انصاف، بنیادی حقوق اور آزادیوں کی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے جس سے ملک میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق افغانستان میں جسمانی سزائیں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور تشدد کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ طالبان حکومت کے تحت میڈیا پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں جبکہ سول سوسائٹی، صحافیوں اور اقلیتی برادریوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے خواتین پر عائد پابندیوں، تشدد اور بنیادی حقوق کی معطلی کے ذریعے انہیں عملی طور پر ریاستی نظام سے باہر کر دیا ہے جس کے باعث خواتین کی تعلیم، روزگار اور سماجی شرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی ناقص حکمرانی نے افغان عوام کو شدید معاشی اور سماجی بحران میں دھکیل دیا ہے، طالبان حکومت کی داخلی ناکامیاں نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔

رپورٹ اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کی پالیسیاں سرحدی سلامتی اور علاقائی امن کیلئے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہیں جن پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!