محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے خیبر میں کارروائی کے دوران 718.06 کلو منشیات برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز انٹلیجنس بیورو اور ایکسائز پولیس خیبر نے مشترکہ طور پر کارروائی کے دوران 615,500 گرام بھنگ اور 18,100 گرام آئس، 70,000گرام چرس اور 1,160گرام ہیروئن ضبط کی گئی، اس کے علاوہ 13,300گرام افیون اور 18ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق منشیات کو ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سید فخر جہان نے کہا کہ منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا، صوبے کو منشیات ناسور سے پاک کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔


