چین، خدمات کی تجارت میں جنوری تا اگست تیزی سے اضافہ


چین، بیجنگ میں چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات 2024 کے دوران ایک تقریب میں مہمان شریک ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران تیز ی سے اضافہ ہوا جس میں سفر سے متعلق تجارت میں زبردست اضافہ بھی شامل ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران خدمات کی تجارت کی مجموعی مالیت 48.9 کھرب یوآن (تقریباً 691.24 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.3 فیصد زائد ہے۔
اس مدت میں خدمات کی برآمدات 13.3 فیصد بڑھ کر 20 کھرب یوآان جبکہ خدمات کی درآمدات 15.1 فیصد اضافے سے 28.8 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جس سے 874.88 ارب یوآن کا خسارہ ہوا۔
سفر سے متعلق خدمات کی تجارت میں تیزی سے 45 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ علم پر مبنی خدمات 4.4 فیصد بڑھ کر تقر یباً 19 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts