منگل, جون 17, 2025
ہومChinaچینی وزیر خارجہ چوتھی چین-افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش میں شرکت کریں...

چینی وزیر خارجہ چوتھی چین-افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش میں شرکت کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی 10 سے 12 جون تک چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں چین- افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے فالو اپ اقدامات کے نفاذ پر رابطہ کاروں کی وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وانگ یی چھانگ شا میں ہی منعقد ہونے والی چوتھی چین-افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان لِن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وانگ یی اور ایف او سی اے سی  کے 54 افریقی رکن ممالک کے نمائندے ان تقاریب میں شرکت کریں گے۔لِن جیان نے کہا کہ ایف او سی اے سی بیجنگ سربراہ اجلاس گزشتہ سال ستمبر میں کامیابی سے منعقد ہوا تھا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔ چین اور افریقہ نے جدیدیت کو فروغ دینے اور نئی صدی میں مشترکہ مستقبل کے سدا بہار چین-افریقہ معاشرے کی تشکیل پر وسیع تر اتفاق رائے حاصل کیا۔لِن جیان نے کہا کہ چین-افریقہ تعلقات اس وقت تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔چینی ترجمان نے مزید کہا کہ سربراہ اجلاس کے بعد دونوں فریق رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقات اور سربراہ اجلاس کے نتائج کے نفاذ کے لئے قریبی تعاون کر رہے ہیں جس سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کئی ابتدائی کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!