ہومتازہ ترینتیان وین-2 محقق مدار میں کامیابی سے کام کر رہا ہے، سی...

تیان وین-2 محقق مدار میں کامیابی سے کام کر رہا ہے، سی این ایس اے

بیجنگ (شِنہوا) تیان وین-2 محقق کو جمعہ کی صبح تک مدار میں کامیابی سے کام کرتے ہوئے 8دن سے زائد ہو چکے ہیں اور یہ زمین سے 30 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر پہنچ چکا ہے۔چین کے قومی خلائی ادارے(سی این ایس اے) نے جمعہ کے روزایک تصویر بھی جاری کی ہے جو تیان وین-2 محقق نے خود بنائی ہے جس میں اس کا ایک پھیلا ہوا شمسی پینل واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔چین نے سیارچے سے نمونے واپس لانے والے اپنے پہلے مشن تیان وین۔2 کو 29 مئی کو لانچ کیا تھا، اس کوشش کا مقصد سیارچوں کی تشکیل، ارتقاء اور ابتدائی شمسی نظام پر روشنی ڈالنا ہے۔تیان وین-2 کا مشن ایک 10 سالہ مہم پر مشتمل ہے جس کے دوران یہ زمین کے قریب واقع سیارچے 2016  ایچ او3سے نمونے جمع کرے گااور مرکزی پٹی میں واقع دمدار سیارے 311 پی کا مطالعہ کرے گاجو مریخ سے بھی زیادہ دور واقع ہے۔اس طویل اور دور دراز خلائی سفر کے دوران توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیان وین-2 محقق میں گول، لچکدار شمسی پینلز نصب کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں