ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کامیاب سفارتکاری کے باعث عالمی برادری نے بھارتی بیانہ مسترد کردیا، بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی قدم اٹھایا تو جنگ تصور کریں گے، ارکان اسمبلی عوام کی بات سنیں، بجٹ میں ان کیلئے آواز اٹھائیں۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کے حملے کے بعد پاکستان کے پاس جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔
انہوںنے کہا کہ کامیاب سفارتکاری کے باعث عالمی برادری نے بھارت کا بیانیہ مسترد ، ہمارے موقف کی تائید کی۔ انہوںنے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کو آپس میں جنگ نہیں کرنی چاہے، ہماری کوشش ہے مذاکرات سے تمام مسائل حل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی روکنے کیلئے بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو اس کو ہم جنگ تصور کریں گے، پانی اس وقت سب کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں، ہمیں جو خدشات لاحق ہیں وہ آپ کو بتانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ایم این ایز اور ایم پی ایز بجٹ میں اپنا کردار ادا کریں، عوامی نمائندے عوام کی بات سنیں ،بجٹ میں ان کیلئے آواز اٹھائیں۔


