ہومتازہ ترینچین عالمی تجارتی نمو کا اہم محرک بن گیا، اقوام متحدہ کی...

چین عالمی تجارتی نمو کا اہم محرک بن گیا، اقوام متحدہ کی تجارتی عہدیدار کی رائے

اقوام متحدہ کی ایک سینئر تجارتی اہلکار نے کہا ہے کہ جیسے جیسے عالمی معیشت پر غیر یقینی کے سائے اور بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی کا اثر بڑھ رہا ہے چین عالمی تجارت اور اقتصادی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر موجود ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ رواں برس کے آغاز سے امریکی محصولات کی پالیسی میں تبدیلیوں نے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لوز ماریا ڈی لا مورا، ڈائریکٹر، ڈویژن آن انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کموڈیٹیز، یو این سی ٹی اے ڈی

"امریکہ نے زیادہ محصولات عائد کئے ہیں جو رواں برس کے شروع میں اوسطاً 2.6 فیصد تھے اور اب 17.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ درآمدات پر عائد محصولات میں ایک بہت اہم اضافہ ہے۔ یہ غیر یقینی صورتحال نہ صرف امریکہ کی دنیا کے مختلف حصوں سے کی جانے والی درآمدات کو متاثر کرتی ہے بلکہ تجارت میں ترقی پر بھی اثر ڈالتی ہے۔ اس سے عالمی معیشت کی ترقی میں تجارت کا ممکنہ کردار بھی ممکنہ طور پر متاثر ہوگا۔”

یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سال 2024 میں 2.9 فیصد تھی جو سال 2025 میں کم ہو کر 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ڈی لا مورا نے پیش گوئی کی کہ سال 2026 میں تجارت کی ترقی کے بنیادی محرکات زیادہ تر عالمی جنوب سے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے برآمد کنندہ اور اہم درآمد کنندہ ملک کے طور پر چین عالمی رسد اور ویلیو چینز میں گہرائی سے مربوط ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لوز ماریا ڈی لا مورا، ڈائریکٹر، ڈویژن آن انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کموڈیٹیز، یو این سی ٹی اے ڈی

"چین ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔ یہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے اور واقعی عالمی سطح پر کئی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ چین بنیادی طور پر ترسیل کے ہر سلسلے اور ہر عالمی ویلیو چین میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نہ صرف اپنے خطے میں بلکہ پوری دنیا میں مربوط ہے۔ چین تجارتی نمو کے اہم محرکات میں سے ایک ہے اور اسی وجہ سے یہ عالمی معیشت کے لئے بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔”

جنیوا، سوئٹزرلینڈ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین عالمی تجارت اور اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک بن چکا ہے

یو این سی ٹی اے ڈی کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی نے غیر یقینی صورتحال پیدا کی

رواں برس امریکہ نے درآمدات پر محصولات 2.6 فیصد سے 17.9 فیصد تک بڑھا دئیے

ٹیرف میں تبدیلی تجارت ہی نہیں عالمی معیشت کی ترقی پر بھی اثر ڈال رہی ہے

سال 2025 میں عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار 2.6 فیصد ہونے کی توقع ہے

سال 2026 میں تجارتی ترقی کے بنیادی محرکات زیادہ تر عالمی جنوب سے آئیں گے

چین دنیا کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور اہم درآمد کنندہ ملک ہے

چین ترسیل کے ہر سلسلے اور ہر عالمی ویلیو چین میں شامل ہے

چین عالمی و علاقائی اقتصادی سرگرمیوں میں گہری شمولیت رکھتا ہے

تجارتی نمو اور عالمی معیشت کے لئے چین کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں