ہومپاکستانپنجاب حکومت کا سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ، 9 سرکاری...

پنجاب حکومت کا سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ، 9 سرکاری محکمے ختم کردئیے

پنجاب میں 9 سرکاری محکمے ختم کردئیے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے ختم کر کے محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پرٹیکشن میں ضم کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ادارے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور یہ محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ضم اداروں کا ایک سیکرٹری اور ایک ڈی جی ہوگا، جن اداروں کو فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کیا گیا ہے ان میں انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنٹرول، فوڈ کین کمشنر، ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ، کنزیومر پروٹیکشن کونسل، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی، پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی، پنجاب فوڈ اتھارٹی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ محکموں کا اختتام بچت پروگرام کے تحت کیا گیا جس میں موجود اضافی افسران کو تبدیل بھی کیا جائیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں