سال نو کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 76ہزار 132 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں 2000سے زائد پوائنٹس اضافے کیساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76ہزار 132پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں پی اویل، ایم سی بی، پی ایس او، پی پی ایل اور یوبی ایل مثبت زون میں دکھائی دیئے۔


