سال 2025 صحافت اور صحافیوں کیلئے مشکلات کا سال رہا، گزشتہ سال کے دوران صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بجا آوری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
2025 کے دوران دنیا بھر میں 128صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے نصف سے زیادہ مشرق وسطی میں تھے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے( آئی ایف جے )کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانگر کے مطابق یہ 2024 سے اب تک کی سنگین ترین تعداد ہے، صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ یہ ہمارے ساتھیوں کیلئے عالمی سطح پر ریڈ الرٹ ہے، علاقوں کی صورتحال انتہائی خطرناک اور قابل تشویش ہے کیونکہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کی جنگ میں ایک سال کے دوران 56 پیشہ ور صحافی جان سے گئے ، ہم نے پہلے ایسا نہیں دیکھا کہ اتنے کم وقت اور چھوٹے علاقے میں اتنی اموات ہوئی ہوں، یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو انڈیا اور دوسرے ممالک میں بھی صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آئے، جنرل سیکرٹری نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کیلئے ایک قسم کا استثنیٰ قرار دیا جو انکے پیچھے ہیں، انصاف نہ ہونے کی صورت میں صحافیوں کے قاتلوں کو پنپنے کا موقع ملتا ہے، دنیا بھر میں اسوقت 533 صحافی قید ہیں اور یہ تعداد پچھلے پانچ برس کے دوران دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔


