ہومانٹرنیشنلامریکہ نے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

امریکہ نے صومالیہ لینڈ کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

صومالیہ سے الگ ہونیوالے متنازع صومالی لینڈ کے صدر سے امریکا کی افریقی کمانڈ کے جنرل ڈاگون اینڈرسن اور ڈپٹی امریکی سفیر جسٹن ڈیوس نے ملاقات کی ہے جس میں قرون افریقہ اور بحیرہ احمر کی سکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطحی بات چیت کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دورہ واشنگٹن سے قبل سکیورٹی شراکت داری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز رہی۔

امریکی وفد نے متنازع صومالی لینڈ نیشنل آرمی کے سربراہ اور حکام کے ہمراہ بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ بھی کیا۔

ماہرین کے مطابق اِس پیشرفت کو آئندہ ہفتوں میں امریکا کی جانب سے متنازع صومالی لینڈ کو تسلیم کئے جانے کی سمت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں