ہومپاکستانکراچی، سردی کے باعث آگ سے ہاتھ سینکتا سیکیورٹی گارڈ اچانک جھلس...

کراچی، سردی کے باعث آگ سے ہاتھ سینکتا سیکیورٹی گارڈ اچانک جھلس کر جاں بحق

ملیر منزل پمپ کے قریب سردی کے باعث آگ لگا کر ہاتھ سینکتا سیکیورٹی گارڈ اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ محمد سفر ولد اللہ وسایو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب تھانہ شاہ لطیف ٹائون پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں