اے این ایف نے ملک گیر 6 کارروائیوں میں 23کروڑ 13لاکھ سے زائد مالیت کی 198.15کلو گرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان کے مطابق سائٹ ایریا کراچی میں یونیورسٹی کے قریب سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ،علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں بحرین جانیوالے پارسل میں کپڑوں سے 122گرام آئس برآمد اور کامرہ روڈ اٹک پر خاتون کے قبضے سے 1.1 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزمہ گرفتار کی گئیں۔
لاہور میں ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 530گرام ویڈ برآمد جبکہ پی ڈبلیو ڈی روڈ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 2گرام کوکین برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق خوجک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ سے 192کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔


