حج 2026ء کیلئے عازمین کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت اسلام آباد میں یکم جنوری کو تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا، 2 جنوری کو ایبٹ آباد، 3 جنوری کو گھوٹکی ،ٹھٹھہ، کوٹلی (آزاد کشمیر) اور 4 جنوری کو میرپور (آزاد کشمیر)، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق 5 جنوری کو تربیتی مرحلہ راولاکوٹ، بدین، نوشہرو فیروز میں منعقد ہوگا جبکہ مزید تربیتی پروگرامز فروری تک مختلف اضلاع میں جاری رہیں گے۔


