ہومپاکستانجاوید عالم اڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال...

جاوید عالم اڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، دفتر پہنچنے پر خصوصی دستے کی سلامی

جاوید عالم اڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

حکام کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر آئی جی سندھ کو پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

نو تعینات آئی جی نے سینٹرل پولیس آفس میں تعینات سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ جاوید اختر اوڈھو نے 11جولائی 1998میں سندھ پولیس جوائن کی، ان کی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افسر لاڑکانہ تعینات تھی وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو، جامشورو بھی تعینات رہے۔

جاوید اوڈھو ایس پی اسپیشل برانچ کے بعد ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد بھی رہے، جاوید اوڈھو نے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، اسپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف بھی خدمات سرانجام دیں، وہ ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپور خاص اور ڈی آئی جی فنانس بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

نو تعینات آئی جی سندھ 2019 میں بلوچستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے، وہ ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ بھی رہے۔

2022ء میں جاوید اوڈھو کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا تاہم ضمنی الیکشن میں ان کا تبادلہ کر دیا گیا پھر دوسری مرتبہ جولائی 2024ء سے دسمبر 2025ء تک ایڈیشنل کراچی خدمات دیتے رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں