ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومپاکستانعمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس سماعت کیلئے...

عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات بارے سیشن کورٹ فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔

جمعہ کو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار عمر ضیا الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوسرے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 2012ء سے خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیلئے ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!