ہومپاکستانپاکستان اور ترکیہ کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون...

پاکستان اور ترکیہ کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کا عزم

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کیساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی و سرمایہ کاری کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے اہم شعبوں میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیہ کے تجربے سے مستفید ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہونگے،دونوں رہنمائوں نے علاقائی و عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے صدر اردوان کی جراتمندانہ قیادت اور غزہ میں امن کوششوں کیلئے مضبوط عزم تعریف کی،انہوں نے پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں ترکیہ کے تعمیری کردار کا شکریہ بھی ادا کیا اور زور دیا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو پوری طرح سے حل کیا جائیگا۔

صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں