ہومپاکستانفوج کی عزت آئین کی پابندی میں، فیض حمید کو سزا انحراف...

فوج کی عزت آئین کی پابندی میں، فیض حمید کو سزا انحراف کرنیوالوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فوج کیلئے باعزت باوقار راستہ آئین کی پابندی ہے، فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنیوالوں کیلئے عبرت ہے۔

جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین کے باغی ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق، پرویز مشرف تاریخ میں نشان عبرت بن گئے ہیں، محلاتی سازشوں میں شریک لوگ شب خون مارتے ہیں جس سے نقصان ملک و ملت کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کیلئے باعزت باوقار راستہ آئین کی پابندی ہے، فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنیوالوں کیلئے عبرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان قیادت تسلیم کرے پاکستان ہی ان کا بااعتماد دوست ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں