اتوار, دسمبر 29, 2024
ہومLatestپی ٹی آئی سے مذاکرات،وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل...

پی ٹی آئی سے مذاکرات،وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے  مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ،سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  یہ کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات